غریب محنت کش کی اراضی پر مسلح قبضہ گروپ کا قبضہ خواتین پرتشدد

Published on June 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

unnamed
ڈسکہ(یواین پی)غریب محنت کش کی اراضی پر مسلح قبضہ گروپ کا قبضہ خواتین پرتشدد متاثرہ خاندان کا ڈی ایس پی ڈسکہ آفس کے باہر احتجاج تفصیل کے مطابق ڈسکہ کے تھانہ ستراہ کے موضع کوٹلی نوشہرہ کے رہائشی محنت کش افتخار احمد ولد خیر دین کی گاؤں میں موجود وراثتی آٹھ کنال جائدادجسے وہ کاشت کرکے اپنے خاندان کے ساتھ گزر اوقات کر رہا تھا اسپر گذشتہ روز محمد نواز ،محمد رفیق وغیرہ نے ساٹھ مسلح افراد کے ساتھ قبضہ کرلیا اور مزاہمت پر پورے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالامتاثرہ خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ انکے رشتہ داروں نے تحصیلدار اور پٹواریوں کی ملی بھگت سے انکی جائیداد پر قبضہ کیا ہے جس کی شکایت لیکر ہم تھانہ ستراہ پہنچے تو مقامی پولیس کے ایس ایچ او اصغر نے بات سننے سے انکار کردیا افتخار کی بیوی منور بی بی کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے قبضہ گروپ سے کاروائی نہ کرنے کے تین لاکھ روپے لئے ہیں جس پر افتخار اپنے خاندان سمیت ڈی ایس پی ڈسکہ کے آفس آئے اور تھانہ ستراہ کی پولیس کے خلاف احتجاج کیا جس کے بعد DSP ڈسکہ رانا زاہد نے متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھانہ ستراہ کے ایس ایچ او اصغر کا کہنا ہے کہ ان کا کیس عدالت میں چل رہا تھا عدالت کے حکم تحصیلدار اور پٹواری نے قبضہ دلایاہے اب انہوں نے پھر سٹے لے لیا ہے جس پر فریقین کو پابند کر دیا گیا ہے کہ عدالتی حکم تک کوئی فریق مذکورہ جگہ پر قبضہ کی کوشش نہیں کرے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题