پودینہ کی کٹائی بروقت مکمل کریں،زرعی ماہرین

Published on May 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments


بہاولپور (یوا ین پی)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو پودینہ کی کٹائی بروقت مکمل کرنے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ جب پودینہ کے پودے 15سے 20سینٹی میٹر تک اونچے ہو جائیں تو انہیں کاٹ کر چھوٹی چھوٹی گٹھیوں کی صورت میں باندھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پودینہ کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے پیدا ہونے کا بھی احتمال رہتا ہے لہٰذا اگر پودینہ کے کھیت میں جڑی بوٹیاں اگ آئیں تو ہر کٹائی کے بعد کھرپے کی مدد سے گوڈی کرتے ہوئے جڑی بوٹیوں کو تلف کر دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پودینہ کی شاندار فصل حاصل کرنے کیلئے مناسب کھادوں کا استعمال بھی ضروری ہے جس کیلئے کاشتکار ہر کٹائی کے بعد کھیت میں ایک بوری یوریا یا دو بوری امونیم سلفیٹ کھاد فی ایکڑ کے حساب سے ڈال کر آبپاشی کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتا یاکہ اس اقدام سے جہاں پودینے کی صحت مند اور فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل ہو گی وہیں کاشتکاروں کو بھاری مالی منافع بھی حاصل ہو سکتا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog