مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے نہتے کشمیریوں کے تمام انسانی بنیادی حقوق کو پامال کر رکھا ہے چوہدری طاہر امین

Published on February 6, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے نہتے کشمیریوں کے تمام انسانی بنیادی حقوق کو پامال کر رکھا ہے جنت نظیر وادی میں مسلمانوں کا جینا دو بھر ہے اور عالم اسلام بھارت کی بے حسی پر مکمل طور پر خاموش ہے، پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر دیگر محکموں کے افسران سول سوسائٹی زندگی کے مختلف شعبہ سے رکھنے والے افراد، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں ازادی کا سورج طلوع ہوگا اور بھارتی ظلم و بربریت کا خاتمہ ہوگا، تمام قوم کشمیریوں سے اظہار ہمدردی رکھتی ہے، واک کے شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme