تلمبہ،گیس فیلنگ کی دوکان میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ

Published on December 20, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

\"4\"
میاں چنوں(رضا جعفری سے)تلمبہ،گیس فیلنگ کی دوکان میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ،دوکان کی چھت اُڑ گئی،آگ لگنے سے -2دوکانیں خاکستر
تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ تلمبہ میں چوک ماموں شیر میں موجود ایل پی جی گیس فیلنگ کی دوکان میں جاوید نامی شخص کسی گاہک کے گیس سلنڈر میں گیس بھرنے کے بعد اس کی لیکیج ماچس کی تیلی جلا کر کرنے لگا تو گیس نے آگ پکڑ لی جس سے وہ دونوں دوکان سے باہر بھاگ گئے تاہم دوکان میں موجود دیگر چیزوں نے بھی تیزی سے آگ پکڑ لی اور گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے دوکان کی چھت اُڑ گئی اور ساتھ والی دوکان بھی آگ کی لپیٹ میں آکر خاکستر ہوگئی تاہم1122کے فوری پہنچ جانے کی وجہ سے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题