میاں صاحب میرے ضلع سے ایک بھی نشست جیتے تو مونچھیں کٹوا دوں گا؛ چاچا ٹی ٹوئنٹی

Published on May 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

لاہور  (یواین پی)محمد زمان عرف چاچا ٹی ٹوئنٹی کو چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے ویزہ جاری نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے وہ سخت دل برداشتہ ہو گئے اور وزیر اعظم نواز شریف کو چیلنج دے دیا ۔ چاچا ٹی ٹوئنٹی کا کہنا ہے کہ اگر اگلے الیکشن میں میاں نواز شریف ان کے آبائی علاقے حافظ آباد سے ایک بھی نشست جیت گئے تو وہ اپنی مونچھیں کٹوا دیں گے۔ چاچا ٹی ٹوئنٹی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لئے ویزا نہیں ملا اس لیے دبئی جا رہا ہوں جہاں اپنے بچوں کی روزی کماﺅں گا۔ آج تک جتنے بھی میچز دیکھنے گیا ہوں اپنے پیسوں سے گیا ہوں پی سی بی نے تو کبھی گراﺅنڈ کے لئے ٹکٹ بھی نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے پی سی بی میں ان لوگوں کو بٹھایا ہوا ہے جنہیں کرکٹ کا کچھ بھی نہیں پتا، بورڈ میں کرپشن کے ان داتا بیٹھے ہوئے ہیں ۔ میں دس دفعہ یہاں آیا ہوں جس پر میرے پچاس ہزار روپے خرچ ہو چکے ہیں لیکن مجھے اپنے پیسوں سے بھی ویزا نہیں دیا گیا۔ چاچا ٹوئنٹی نے میاں نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 1998 سے آپ کے پیچھے بھاگ رہا ہوں ، لیکن اب آپ کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کروں گا۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ پہلے آپ نے میرے آبائی ضلع حافظ آباد سے 6 نشستیں حاصل کی تھیں لیکن اب آپ کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کروں گا جس کی وجہ سے آپ وہاں سے ایک بھی نشست حاصل نہیں کر پائیں گے۔ اگلے عام انتخابات میں اگر آپ حافظ آباد سے ایک بھی نشست جیت گئے تو میں اپنی مونچھیں کٹوا دوں گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题