سلمان سویٹس نے لاہور کے بعد راولپنڈی میں نئی برانچ کا افتتاح کر دیا 

Published on September 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 521)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) گوجرانوالہ مشہور فوڈ چین سلمان سویٹس نے گوجرانوالہ اور لاہور کے بعد راولپنڈی میں مری روڈ پراپنی برانچ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں شہر کی ممتاز سیاسی ، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان سویٹس کے سی ای او چودھری ناصر وڑائچ نے کہا کہ ہمارا مقصدکم داموں پر معیاری ، خالص اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنانا ہے۔ افتتاحی تقریب کے اختتام پر انہوں نے وکلاء، صحافی اور تاجر برادری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy