روٹھی ہوئی بیوی کو منانے میں ناکامی پرشوہر نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی

Published on May 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments


اوکاڑہ(یو این پی )اوکاڑہ کے گاؤں43 جی ڈی میں روٹھی ہوئی بیوی کو منانے میں ناکامی پرشوہر نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی، زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے گاؤں کے رہائشی شہباز احمد کی شادی عرصہ ڈیڑ ھ سال قبل اوکاڑہ کے گاؤں کی رہائشی مسرت بی بی سے ہوئی اس دوران مسرت بی بی نے ایک بیٹی کو جنم دیا جس کی عمر 4 ماہ کے قریب ہے تین ماہ قبل گھریلو ناچاقی پر مسرت بی بی بچی سمیت اپنے میکے 43 جی ڈی چلی آئی اس دوران شہباز بیوی کو منانے کیلئے آتا رہا مگر صلح نامہ نہ ہو سکا منگل کے روز شہباز اچانک فیصل آباد سے اوکاڑہ سسرالی گھر آیاا س دوران گھر میں صرف مسرت بی بی بچی سمیت موجود تھی ۔ میاں بیوی کے دوران تکرار ہوئی تو شہباز نے اچانک چھپایا ہوا اسلحہ نکالا اور فائرنگ کر کے بیوی مسرت کو شدید زخمی کردیا بیوی کو تڑپتے دیکھ کر شہباز نے اپنی کنپٹی پر گولی چلاتے ہوئے خود کو ختم کرلیا، زخمی مسرت بی بی کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شہباز کی نعش قبضہ میں لیتے ہوئے پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے وقوعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes