قومی ترانے کے خالق علامہ اقبال ہیں میرا جی کا نیا انکشاف

Published on December 20, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 573)      No Comments

\"meera\"

لاہور…اداکارہ میرا نے قومی ترانے کا خالق علامہ اقبال کو قراردے دیا۔میرا کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ان پر تنقید کرتے اور مذاق اڑاتے ہیں لیکن وہ اسے دل پر نہیں لیتیں ۔انہوں نے اسپتال کی تعمیر تک شوبز سے دور رہنے کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ اسپتال کیلئے پانچ ایکڑ زمین فراہم کی جائے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ان کے اسپتال میں پانچ کمرے بیمارصحافیوں کیلئے مختص ہوں گے، صحافی سنجیدگی سے ان کاساتھ دیں، جیسے اقبال نے سنجیدگی سے سوچا اور پاکستان کا قومی ترانہ بن گیا ۔میرا کا کہناتھاکہ ان پر تنقید کی جاتی ہے اورمذاق بھی اڑایا جاتا ہے لیکن انہوں نے اپنے ساتھ مذاق کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا ۔پریس کانفرنس میں میراباربار آخرت کا ذکرکرتی رہیں۔میرا نے ہارون آباد میں اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا۔ وہ ہارون آباد کے لوگوں کے صحت کے مسائل کا دکھڑا بیان کرتی رہیں لیکن کمال کی بات یہ کہ اب وہ ہارون آباد میں نہیں لاہور میں اسپتال بنائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes