وزیر اعلی پنجاب تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ہیں مسز نجمہ گلزار

Published on January 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 754)      No Comments

pr
وہاڑی( یواین پی)پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین وہاڑی مسز نجمہ گلزار نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ہیں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کالج میں ضلعی سطح کے منعقدہ اردو مباحثہ کے مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی پرنسپل نجمہ گلزار نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے تو انقلابی نتائج حاصل کرنا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے طالبات کو بھی ترقی اور تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کئے ہیں اور طالبات کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بھی بیدار کیا جا رہا ہے مباحثہ میں گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی ، گورنمنٹ دگری گرلز کالج بوریوالا ، گورنمنٹ گرلزڈگری کالج ٹبہ سلطان پور اور سپرےئر کالج وہاڑی کی طالبات نے شرکت کی انٹر سطح کے مقابلوں میں سپرےئر کالج کی شیزا شاہد نے پہلی،گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالا کی ماریہ خالد نے دوسری اور تیسری پوزیشن بھی گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالا کی شمائلہ اصغر نے حاصل کی ۔ڈگری سطح کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالا کی اقراء غفور نے پہلی ، گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالا ہی کی حرا رزاق نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز کالج ٹبہ سلطان پور کی مریم خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پوسٹ گریجویٹ سطح کے مقابلوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلزکالج وہاڑی کی عفیفہ مریم نے پہلی ، آسیہ عظیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题