خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ضروری او پی ڈیز کھولنے کی اجازت

Published on April 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

پشاور: (یواین پی) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں ضروری او پی ڈیز کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہسپریم کورٹ کی جانب سے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کے فیصلے کے مطابق صوبہ بھر کے ایم ٹی آئی اور تمام ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتالوں میں لازمی او پی ڈیز کو کھولا جائے۔ اس کے علاوہ طبی عملے کیلئے پی پی ای کٹس کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ سماجی دوری پر بھی عملدرآمد سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes