آمد رمضان : پھلوں، سبزیوں کی قیمتوں کو ’’ آگ ‘‘ لگ گئی

Published on May 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments


کراچی(یو این پی) ملک بھر میں منافع خوروں کی روزہ داروں سے کھلے عام لوٹ مار شروع ہو گئی ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کراچی میں سیب ڈھائی تین سو روپے، آم ڈیڑھ سو روپے، کیلا ڈیڑھ سو روپے اور آڑو ایک سو ساٹھ روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ منافع خوروں نے حکومتی نرخ ہوا میں اڑا دیئے۔ادھر کوئٹہ میں گوشت، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں کو تو جیسے پر لگ گئے ہیں۔ راتوں رات گوشت کی قیمت میں اچانک اضافہ کر دیا گیا۔ سبزی کی قیمت خرید بھی پہنچ سے باہر ہے۔ گرمی کا توڑ لیموں 320 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے اور پھلوں کی قیمتوں کے تو کیا ہی کہنے؟ سیب 260 روپے، آڑو 230 روپے اور چیری فی کلو 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ عوام نے حکومت سے منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy