پنجاب حکومت عوام الناس کو ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے جواد اکرم

Published on December 20, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

\"20-12-2013\"
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام الناس کو ملاوٹ سے پاک حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اس لیے پرائس مجسٹریٹ قیمتوں کے معائنہ کے دوران دالوں اور دوسری اشیاء کے نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائیں تاکہ ملاوٹ مافیا کا محاسبہ کیا جاسکے یہ بات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی وہاڑی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او سی مہر امیر بخش، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالمجید چشتی ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عمران منیر بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سید اللہ ساجد ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی اصغر مجید بلوچ، ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر، ٹی ایم او وہاڑی محمد اظہر جاوید ، ایس این اے محمد خرم سلیم ، سیکریٹریز مارکیٹ کمیٹی ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، انجمن تاجران کریانہ کے صدر محمد اسلم مدنی ،فلور ملز ایسوسی ایشن کے شیخ شہباز محمود ، شیخ محمد اصغر، صارفین کے نمائندوں ،محمد الطاف، صبوحی حسین ، عظمی سلیم ، نوشین ملک ، نے بھی شرکت کی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر نے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹوں کو الیکٹرو میٹر فراہم کئے جائیں اور قیمتوں کے معائنہ کے دوران دودھ میں ملاوٹ کا موقع پر جائزہ لیکر جرمانے کئے جائیں انہوں نے کہا کہ اشیاء کے معیار کے نام پر مرضی کی قیمتیں وصول کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی پرائس کمیٹی کے اجلا س میں اشیاء کے اعلی معیار کی قیمتیں مقرر کی جاتی ہیں تاجر اپنی دکان میں موجود دالوں ،چاول کے میعار سے متعلق ان پر کارڈ نصب کریں۔اور صارف کو معیار بتا کر سودا سلف فروخت کریں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes