کوئٹہ: جیل روڈ پر مسجد کے باہر فائرنگ، ڈی ایس پی جاں بحق، بھتیجا زخمی

Published on May 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments


کوئٹہ (یو این پی) پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکواٹر عمر الرحمان اپنے بھتیجے انسپکٹر بلال احمد کے ہمراہ نماز مغرب کی ادائیگی کیلئے جیل روڈ پر واقع مسجد آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے عمر رحمان اور ان کا بھتیجا زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، جہاں ڈی ایس پی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes