آصف زرداری 23 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے، بلاول بھٹو زرداری

Published on December 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

7
کراچی(یوا ین پی) پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر 23 دسمبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر اپنے چار مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، ہم پاناما اسکینڈل کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، پاناما لیکس پر ہماری قرارداد پر عمل درآمد کے بغیر ملک میں جمہوریت نہیں آ سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری 23 دسمبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں، ان کی کراچی آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا، اگر سابق صدر ہمارے ساتھ ہوں گے تو ہم پاناما لیکس کے معاملے پرحکومت سے اپنے مطالبات منوا لیں گے۔قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ہاں میں بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہوں، مجھ سے ڈرو، دہشت گردوں نے ہمیں بے نظیر بھٹو سے محروم کر دیا۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے شادی کی 29ویں سالگرہ منانی تھی۔ تاہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں نے ہمیں اس سے محروم کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ (ن) لیگ مجھ سے ڈرو جبکہ بلاول بھٹو نے گو نواز گو کا نعرہ بھی لگایا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题