پاکستانی اوپنر شرجیل خان کی جارحانہ انداز میں پہلی ون ڈے سنچری 152رنز بنا کر آوٹ

Published on August 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,759)      No Comments

0
ڈبلن(یواین پی) چ  پاکستان اور آئیرلینڈ کےدرمیان پہلے ون ڈے میچ میں شرجیل خان نے بہترین بیٹنگ کی۔شرجیل خان کی جارحانہ بیٹنگ دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ انھوں نے ہر شاٹ میرٹ پر کھیلا اور دیکھنےوالوں کے دل جیت لئے۔شرجیل خان نے 61 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ ان کی سنچری میں 5 چھکے اور12 چوکے شامل تھے۔ شرجیل خان 87گیندوں پر 152رنز بنا کر آوٹ ہوئےشرجیل خان نے ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ ون ڈےکی تاریخ میں شرجیل خان کم گیندوں پر 150 رنز بنانےوالے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ انھوں نے 85 گیندوں پر 150 رنز اسکور کئے۔شرجیل خان دو برس بعد ون ڈے ٹیم میں آئے اور آتے ہی چھاگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy