پٹھانکوٹ، فو جی اڈے سے مشکو ک بیگ ملنے پر بھا رتی فو ج میں کھلبلی

Published on May 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments


پٹھانکوٹ (یو این پی)بھارت کے مامون فوجی اسٹیشن کے قریب ایک مشکوک بیگ ملنے سے بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی جس کے بعد پٹھانکوٹ کے علاقے میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مامون فوجی اسٹیسن کے قریب سے ایک مشکوک بیگ ملنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اس سرچ آپریشن میں بھارتی فوجی اور کمانڈوز شامل ہیں ۔عہدیداروں کے مطابق آپریشن کے دوران مشکوک بیگ سے دو موبائل ٹاور کی بیٹریاں اور فوجی وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جب کہ اس سے قبل چار مئی کو دو مشکوک بیگ ملنے پر بھی پٹھانکوٹ میں ہائی الرٹ کیا گیا تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme