ایران اور سعودی عرب میں جنگ نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Published on December 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کا 41 ملکی فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے، ایران اور سعودی عرب میں جنگ نہیں ہونے دیں گے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی ہول کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے حوالے سے خارجہ پالیسی کے مطابق چلتے ہیں ، ایران اور سعودی عرب کی لڑائی نہیں ہوگی اور نہ ہی ہم ایسا ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 41 اسلامی ممالک کا اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے ، ابھی اس اتحاد کے ٹی او آرز طے ہونا باقی ہیں۔آرمی چیف نے سینیٹ کی ہول کمیٹی کو اپنے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے بتایا کہ بعض اہم ممالک کے دورے فوجی سفارتکاری کا حصہ ہیں اور یہ دورے علاقائی ممالک سے تعلقات میں بہتری کیلئے معاون ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے، افغانستان کے حالات پر پوری نظر ہے۔ افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے ناگزیر ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملک کو درپیش بیرونی خطرات اور خارجہ پالیسی کے متعلق سوالات پر جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو دشمن خفیہ ایجنسیوں کے گٹھ جوڑ کا سامنا ہے، بیرونی سازشوں کے متعلق جانتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes