مانچسٹر دھماکے کے متاثرین کیلئے امدادی کنسرٹ کی تاریخ طے

Published on June 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments


لندن: (یو این پی) مانچسٹر دھماکے کے متاثرین کیلئے امدادی کنسرٹ کی تاریخ طے ہوگئی۔ چار جون کو ایریانا گرانڈے سمیت نامور گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔چار جون کو مانچسٹر کا اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ نامور گلوکاروں اور ہزاروں شائقین کا استقبال کریگا۔ون لو مانچسٹر کنسرٹ میں ایریانا گرانڈے سمیت جسٹن بیبر، مائلی سائرس، فیرل ولیمز، کیٹی پیری، اُشر کولڈ پلے اور ون ڈائریکشن کے شہرہ آفاق گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔کنسرٹ سے ہونے والی تمام آمدنی ‘وی لومانچسٹر ایمرجنسی فنڈ’  کو جائیگی۔ ایریانا گرانڈے مانچسٹر ایرینا کنسرٹ میں موجود تمام افراد کو مفت ٹکٹس دے رہی ہیں۔ جبکہ ون لو مانچسٹر کنسرٹ کے ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہوگی جسے ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme