لاہو رکچرامنڈی میں تبدیل، جگہ جگہ گندگی کا تعفن اور کچرے کے ڈھیر

Published on September 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

رائیونڈ ( یواین پی)پنجاب کے دارالحکومت لاہور کچرامنڈی میں تبدیل جگہ جگہ ایک مرتبہ پھر گندگی کا تعفن اور کچرے کے ڈھیر ، مختلف علاقوں میں احتجاج ،صفائی کمپنیوں کو عدم ادائیگیوں کے باعث لاہور میں صفائی آپریشن بری طرح متاثر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کمپنیوں کو عدم ادائیگیوں کے باعث لاہور میں صفائی آپریشن سے ہاتھ کھڑے کر دیئے ،شہر میں گذشتہ چار روز سے مکمل کچرا نہیں اٹھایا جا سکا جس کے باعث شہر میں ایک بار پھر گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے اورگندگی اور بدبو نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے،ذرائع کے مطابق اس وقت 4 ہزار ٹن سے زائد کچرا سڑکوں پر موجود ہے، کچرا دان بھی اٹے ہوئے ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی کمپنی کے ساتھ ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں، جلد ہی ادائیگی کر کے شہر سے کچرا اٹھا لیا جائے گا، سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی یہ کیسی پالیسی ہے،ڈینگی وائریس کا شور جگہ جگہ گنڈگی کت ڈھیر اٹھنے والا تعفن کیا کسی وبا سے کم ہے پنجاب حکومت فوری تدارک کرے اور شہریوں کو اس اٹھنے والے تعفن سے فوری نجات دلائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme