عبدالرزاق کا انٹرنیشنل کرکٹ سے غیر رسمی ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published on June 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 473)      No Comments


لاہور(یو این پی)پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے غیر رسمی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ ہر پلیئر کو ریٹائر ہونا ہوتا ہے اور میرے خیال سے میرے لیے یہ وقت بہتر ہے، گزشتہ تین چار سال سے کرکٹ نہیں کھیل رہا، اس لیے اب میرا کم بیک کرنا بہت مشکل ہے۔ عبدالرزاق نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اس وجہ سے بھی کیا ہے کہ میرے ساتھی پلیئرز شاہد آفریدی، مصباح الحق، یونس خان، محمد یوسف اور دیگر تمام پلیئرز ریٹائر ہو چکے ہیں، یہ اعلان بھی رسمی ہے، حقیقت یہ ہے کہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ اندرونی سیاست سے اس قدر بددل ہو چکا تھا کہ ٹیم سے اخراج کے بعد دوبارہ محنت ہی نہیں کی، اگر کوشش کرتا تو ٹیم میں شامل ہو سکتا تھا۔ عبدالرزاق نے کہا کہ ہر پلیئر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوشگوار یادوں کے ساتھ رخصت ہو، اگر پی سی بی سمجھتا ہے کہ مجھے الوداعی میچ دینا چاہیئے تو مجھے کھیل کر خوشی ہو گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes