عبدالحکیم!پنجاب حکومت نے عوام اور روزہ داروں کی خدمت کے لئے ۹ ارب کی لاگت سے رمضان بازاروں کا انعقاد کیا،رانا ارشد

Published on June 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

عبدالحکیم(نمائندہ یو این پی) پنجاب حکومت نے عوام اور روزہ داروں کی خدمت کے لئے ۹ ارب کی کثیر لاگت سے پورے پنجاب میں رمضان بازاروں کا انعقاد کر کے سستی اور معیاری اشیاء وافر مقدار میں فراہم کی ہیں ان خیالات کا اظہار رانا محمد ارشد سپیشل اسٹنٹ وزیر اعلی پنجاب نے ڈی پی او خانیوال جہاں زیب نذیر کے ہمراہ عبدالحکیم کے رمضان بازار کی وزٹ کے موقع پر کیا ، اس موقع پر اسٹنت کمشنر کبیروالہ طارق حسین بھٹی ۔ڈی ایس پی کبیروالہ سلیم وڑائچ ، اور دیگر لوگ بھی موجود تھے رانا محمد ارشد نے رمضان بازار کے ایک ایک سٹال پر گئے اور ہر اسٹال کا بغور جائزہ لیا ،انھوں نے چینی کے پیکٹوں اور آٹے کے تھیلوں کا وزن بھی کیا جبکہ آٹے کا موسچرائز بھی مشین کے ساتھ چیک کیا رانا محمد ارشد نے رمضان بازار میں سٹال لگانے والوں اور سرکاری اہل کاروں سے کہا کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے اسکی مخلوق کی بے لوث خدمت کر کے اپنی دنیاوی اور آخروی زندگی سنوار سکتے ہیں ، ڈی پی او خانیوال جہاں زیب نذیر نے رمضان بازار میں واک تھر و گیٹ لگانے کا کہا تاکہ رمضان بازار کی سیکورٹی بہترین ہو سکے رانا محمد ارشد اور ڈی پی او نے کہا کہ عبدالحکیم کا رمضان بازار ضلع خانیوال کے رمضان بازاروں میں سے بہترین رمضان بازار ہے انھوں نے رمضان بازار کو فعال بنانے پر اے سی کبیروالہ کی کوششوں کی بھی تعریف کی اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر خالد میو اور میاں امجد بٹ اور کسان ونگ مسلم لیگ کے صدر جان محمد شہزاد بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبدالحکیم!لیبارٹری اسٹنٹ شکیل کو پولیس نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا
عبدالحکیم(نمائندہ یو این پی)رورل ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم کے سابق لیبارٹری اسٹنٹ محمد شکیل کو پولیس حویلی کورنگہ نے دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے جرم میں حوالات میں بند کر دیا ہے تفصیل کے مطابق محمد شکیل کے خلاف پرانا ہیڈ سدھنائی کے قصبہ کوٹ دیوان کے رہائشی صفدر جاوید ولداللہ بخش قوم ہراج نے دس لاکھ سے زائد کا فرڈ کرنے کا پرچہ تھانہ حویلی کورنگہ میں درج کروایا ، محمد شکیل نے سیشن جج کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرالی اور عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ رقم کی ادائیگی کر دے گا ، مگر اس نے رقم کی دائیگی نہ کی جس وجہ سے سیشن نے اس کی ضمانت قبل از گرفتاری منسو خ کر دی محمد شکیل نے اپنی ضمانت عدالت عالیہ سے منظور کرا لی عدالت نے ضمانت کی منظوری کے لئے جب ریکارڈطلب کیا تو اسکی ضمانت منسوخ کر دی ، ضمانت کی منسوخی کے بعد پولیس حویلی کورنگہ نے محمد شکیل کو حوالات میں بند کرکے انکوائری شروع کر دی ہے محمد شکیل سرائے سدھو میں تعینات ہے اور انسداد رشوت ستانی سرکل خانیوال میں بھی اس کے خلاف پرچہ درج ہونے کی وجہ سے معطل ہے جبکہ محمد شکیل کے خلاف تھانہ تلمبہ میں دھوکہ دہی اور سنگین جرائیم کا ایک پرچہ درج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبدالحکیم! عبدالحکیم میں سیوریج کے لئے مذید ۱۹ کروڑ کی گرانٹ منظور، ایم اپی اے چوہدری فضل الرحمان
عبدالحکیم(نمائندہ یو این پی)عبدالحکیم کے پورے شہر سے سیوریج کے لئے اور گندے پانی کے نکاس کے لئے حکومت پنجاب نے ۱۹ کروڑ روپے کی مزید گرانٹ منظور کر لی ہے ،یہ باتیں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری فضل الرحمان نے چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ عبدالطیف وائس چیئرمین حاجی اقبال آرائیں اور کونسلروں سے ملاقات کے دوران بتائیں،ممبر پنجاب اسمبلی نے بتایا ،کہ مذکورہ گرانٹ سیوریج کے میگا پراجیکیٹ کے لئے جاری اسکیم کے تحت منظور ہوئی ہے اور جولائی میں اس اسکیم پر کام شروع ہو جائے گا ، چوہدری فضل الرحمان انے اس بات کا یقین ظاہر کیا کہ کہ منظور ہونے والی گرانٹ کی پائی پائی شفاف طریقہ سے خرچ ہو گی عبدالحکیم کے سیوریج کے میگا پراجیکٹ کے لئے جو ۱۲ کروڑ روپے کے فنڈز قبل ازیں خرچ کئے گئے ہیں وہ اس سے مطئمن نہیں ہیں کیونکہ مذکورہ گرانٹ شیڈول کے مطابق خرچ نہیں کی گئی ،جس کی انکوائری میری درخواست پر کمشنر ملتان کر رہے ہیں ، انکوائری میں جس کی بھی کرپشن اور نااہلی ثابت ہو گی اس کو قانون کے مطابق سزا ملیگی ، ممبر پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ چونکہ اب بلدیاتی ادارے فعال ہیں اس وجہ سے چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلر اس منصوبے پر کڑی نظر رکھیں گے جبکہ اے سی کبیروالہ اور ڈی سی خانیوال بھی ایمان دار اور فرض شناس ہیں اس وجہ سے بھی میگا پراجیکٹ کے دوسرے فیز میں کام شیڈول کے مطابق ہو گا ،اگر اس میگا پراجیکٹ مین کرپشن نہ ہو اور تما م کام شیڈول کے مطابق مکمل ہو جائے تو عبدالحکیم کی پوری آبادی کو گندے پانی کے نکاس سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبدالحکیم کے رمضان بازار میں صرف چینی کے سٹال پر رش
عبدالحکیم(نمائندہ یو این پی)عبدالحکیم کے رمضان بازار میں صرف چینی کے سٹال پر ہمہ وقت رش رہتا ہے کیونکہ چینی پر دو روپے فی کلو بازار سے رعائت ہے ، جبکہ دیہات میں دوکاندار چینی ساٹھ سے ۶۵ روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں اس وجہ سے دیہات سے آنے والے لوگ چینی زیادہ خریدتے ہیں چینی کے سٹال پر دو کلو فی کس چینی فراہم کی جاتی ہے اسی طرح مارکیٹ کمیٹی کے سٹال پر پھلوں اور سبزیوں میں بازار سے کافی رعائت ہے مگر اس سٹال لوگوں کو کم مقدار میں سبزی اور پھل وغیرہ فروخت کیا جاتا ہے شہریوں نے خانیوال کی طرح عبدالحکیم کی سبزی منڈی میں بھی صبح کے اوقات میں چیکنگ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نرخوں میں استحکام پیدا ہو سکے رمضان بازار مینںآڑو ۱۶۰ روپے فی کلو تھا جبکہ بازار میں ایک سو روپے اور ایک سو سے بیس روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes