عدالتوں سے انصاف کی امید ہے قوم کے ایک ایک پیسہ کے جوابدہ ہیں، حمزہ شہباز

Published on June 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments


وہاڑی(یو این پی)مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما ایم این اے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پوری پاکستان قوم دیکھ رہی ہے شریف خاندان نے اپنے آ پ کو احتساب کیلئے پیش کیا عدالتوں سے انصاف کی امید ہے قوم کے ایک ایک پیسہ کے جوابدہ ہیں کرپشن کا دھبہ ہمارے خاندان پر کبھی برداشت نہیں کریں گے پوری ایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کرنے کے جذبہ سے سرشار ہیں الزام تراشیاں کرنے والے اب عدالتوں کی کاروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں بلدیاتی نمائندوں کو خدمختاربنادیا اور عوامی خدمت اور گلی محلے کے مسائل با آ سانی حل ہوسکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی رہنماء مسلم لیگ(ن) محترمہ تہمینہ دولتانہ کی قیافت میں وفد سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں چےئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی،یوسی چےئرمین راؤ ندیم اختر،مطیب چشتی،رانا اقبال ٹھاکر،ناصر دولتانہ موجود تھے ایم این اے حمزہ شہباز نے کہا کہ کبھی دھرنے،روڑ بلاک،بائیکاٹ،یہ سب ملکی ترقی کا پہیہ جام نہیں کرسکتے عوام نے ایسے عناصر کی ہر ناجائز کوشش کو ناکام کیا آ ئندہ بھی یہ لوگ مایوس ہونگے انشااللہ مسلم لیگ(ن)اپنی آ ئنی مدت پورے کرے گی بعد ازاں ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم اب اپنے دوست دشمن کی پہچان کرچکی ہے دھرنے والوں نے پاکستان کی معیشت کو بہت بڑا نقصان پہنچایا جو کبھی معافی کے مستحق نہیں ہوسکتے وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں پوری قوم متحد ہے بعد ازاں چےئرمین یوسی راؤ ندیم اختر نے کہا کہ ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ کی خصوصی کاوشوں کے باعث بہت جلد وہاڑی میں میڈیکل کالج کے قیام کا باقاعدہ آ غاز ہو جائے گا محترمہ تہمینہ دولتانہ کی وہاڑی کیلئے گراں قدر خدمت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme