بھارتی فوج کو کشمیر میں انتہائی مطلوب 12 عسکریت پسندوں کی تصویریں جاری

Published on June 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 670)      No Comments


سری نگر(یو این پی) بھارتی فوج نے کشمیر میں سرگرم 12 ایسے عسکریت پسندوں کی تصویریں ان کے ناموں اور دوسرے کوائف کے ساتھ جاری کر دی ہیں، جن کے لیے، اس کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی مطلوب ہیں۔ان عسکریت پسندوں کا تعلق حزب المجاہدین اور لشکرِ طیبہ سے ہے اور انہیں بھارتی فوج نے خونخوار دہشت گرد قرار دیکر، انہیں زندہ یا مردہ پکڑنے والوں کے لئے بھاری نقدی انعامات کا بھی اعلان کر دیا ہے۔انتہائی مطلوب عسکریت پسندوں کے نام ان کے ایک ساتھی اور بھارتی کشمیر میں سرگرم سب سے بڑی مقامی عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد بٹ کی فوج کے ساتھ ہوئی۔ ایک جھڑپ کے دوران، مارے جانے کے صرف چند دن بعد مشتہر کئے گئے ہیں۔اس دوراں، نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر کے سوپور علاقے میں جمعرات کو حفاظتی دستوں نے حزب المجاہدین کے دو مقامی عسکریت پسندوں کو کو ایک جھڑپ میں شہید کیا۔ جھڑپ کے بعد سوپور میں لوگوں نے جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی سڑکوں پر آکر بھارت مخالف مظاہرے کئے اور پھر ان کے اور حفاظتی دستوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جو آخری اطلاع آنے تک جاری تھیں۔ جبکہ مارے گئے عسکریت پسندوں کی تدفین میں، دیکھنے والے کہتے ہیں، ہزاروں سوگوار شریک ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog