ایشیائی باشندوں میں چاکلیٹ کی مانگ میں اضافہ

Published on December 21, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments

\"4\"

نیویارک…بین الاقوامی محققین نے ایک حالیہ مطالعے سے اندازہ لگایا ہے کہ اگلے چند سالوں میں سونے کی طرح چاکلیٹ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں گی کیونکہ ایشیائی باشندوں میں چاکلیٹ کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔دنیا بھرکی چاکلیٹ کنفیشریز اور ریسرچ اداروں کے مطابق چاکلیٹ کے دیوانے ابھی سے اپنے لیے چاکلیٹ کے ذخائر جمع کرنا شروع کردیں کیونکہ اگلے 50سالوں میں چاکلیٹ عام آدمی کی خرید سے باہر ہوگی۔ماہرین کے مطابق جن ممالک میں کوکااگایا جاتا ہے وہاں کسانوں کو زائد محنت کی اُجرت اور ترغیبی آسائشات نہیں ملتیں جس کے باعث اب وہ اس کام سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے شہروں کا رُخ کرنے پر مجبورہوگئے ہیں۔دوسری جانب زراعتی شعبے میں کوکاکی فصل کو دیگر کارآمد اشیائے تجارت جیسے کے پام آئل وغیرہ کے ساتھ شدید مقابلے کا سامنا ہے اور زیادہ رقبے پر اہم تجارتی اشیاء کی پیدوار کو ترجیح دی جانے لگی ہے۔اس بارے میں تحقیقی اداروں کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر میں چاکلیٹ کا استعمال اس کی پیداوار کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور پچھلی ایک دہائی میں صرف چین میں اسکا استعمال دوگنا ہوگیا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے سالوں میں چاکلیٹ بھی صرف امراء کے منہ میں مٹھاس گھولتی نظر آئے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes