سرفراز احمد (آج) بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے 19ویں پاکستانی کپتان کا اعزاز پائیں گے

Published on June 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

لاہور۔3 جون (یو این پی )قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آج اتوار کو پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میچ میں پہلی دفعہ بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں کپتانی کریں گے ۔اس سے قبل پاکستان کے 18مختلف کپتان ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹس میں بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور سرفراز احمد کپتانی کرنے والے 19ویں کپتان ہوں گے ۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے سب سے زیادہ ون ڈے میچوں میں عمران خان نے بھارت کے خلاف کپتانی کی ہے ۔عمران خان نے 1982-1992تک بھارت کے خلاف 24ون ڈے میچوں میں قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کی جس میں سے 19میں کامیابی حاصل کی اور 4میں شکست کھائی ایک میچ کا نیتجہ نہیں نکل سکا ۔اس طرح ون ڈے میچز میں بھارت کے خلاف عمران خان کامیاب ترین کپتان رہے ۔شاہد آفریدی ،عبدالقادر اور وقار یونس کی کپتانی میں پاکستان بھارت کے خلاف کوئی میچ نہیں جیت سکا ۔ شاہد آفریدی کی کپتانی میں دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز ہوئے جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ۔عبدالقادر اور وقار یونس کی قیادت میں دونوں ٹیموں کے مابین ایک ایک میچ ہوا اس میں پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy