مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 51ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی

Published on July 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 752)      No Comments

جہانیاں(یو این پی) بابائے قوم و بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 51ویں برسی نو جولائی کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبہ کے ساتھ منائی جائیگی۔ اس موقع پرجہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنسز، سیمینارز، ریفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس میں مادر ملت کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی جائیگی۔ برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات اور ڈ اکومینٹریز نشر کریگا۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے جولائی 1891ء میں کراچی میں پونجا جناح کے ہاں ولادت پائی۔ انہوں نے تحریک پاکستان میں بھی بڑھ چڑھ حصہ لیا اور 8 اور 9 جولائی کی درمیانی شب 76 برس کی عمر میں اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog