مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس کے مظالم کیخلاف اسلام آباد میں دوسرے روز بھی ہڑتال کی گئی

Published on June 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments


سرینگر(یوا ین پی)مقبوضہ کشمیر کے قصبے اسلام آ باد میں بھارتی پولیس کے مظالم کے خلاف اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی ۔ دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔ میڈیاکے مطابق کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے قصبے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی پولیس کی طرف سے جمعہ کی شام کو قصبے کے ریشی بازار میں پر امن مظاہرین پر چلایا جانے والا آنسو گیس کا ایک گولہ ایک دکان کے اندر جا لگا تھا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور کم از کم 33دکانیں خاکستر ہو گئی تھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes