پاکستان کی سیاست میں تحریک انصاف بلاشبہ قومی امیدوں کا محور ہے سیف اللہ مغل

Published on April 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

PTI
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)پاکستان کی سیاست میں تحریک انصاف بلاشبہ قومی امیدوں کا محور ہے اور عمران خان کرکٹ کے ورلڈ کپ کے فاتح بننے کے خواب کو حقیقت کا روپ دے کر قومی ہیرو بنے تھے اور اب سیاست میں بھی قوم کو وڈیرہ شاہی اور لوٹ گھوٹ کی سیاست سے نجات دلا کر ترقی کی سیاست کا مرکزی کردار ثابت ہوں گے اس سلسلہ میں قوم تحریک انصاف کے اٹھارہویں یوم تاسیس پر عمران خان کی انقلابی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کر کے مستقبل میں کامیابی کی نوید سنا رہی ہے،ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما حاجی سیف اللہ مغل نے یوم تاسیس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی امر کا سہارا لئے بغیر تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے،عمران خان کی ولولہ انگیزوانقلابی جذبے کی حامل قیادت میں تحریک انصاف نے صرف اٹھارہ سال کے مختصر عرصہ میں کسی آمر کا سہار الیے بغیر محض عوامی شعور اجاگرکرکے ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر پاکستانی سیاست میں ایک نیا مگر نہایت تاریخ ساز خوشگوار باب رقم کیا ہے جس کی منزل اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کی سونامی کی بھر پور کامیابی ہو گی۔اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کے راستے میں مصنوعی اور روائتی سیاستدان حائل نہیں ہو سکیں گے اور پاکستانی قوم کا تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو کر رہے گا، مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کی قیادت نے اپنے وقت کے آمروں کے سہارے سیاست میں قدم جمائے اور آمروں کی کابینہ میں وزارتوں کے مزے لوٹے لیکن عمران خان کا کردار نہایت منفرد ہے کسی آمر کی وزارت اور وزارت عظمی قبول نہیں بلکہ پاکستان کی نوجوان نسل کو تبدیلی کا پیغام دیا اور نوجوان نسل سے عمران خان کو تبدیلی کا استعارہ سمجھ کر ان کی قیادت میں پاکستان کی سیاست سے موروثیت جاگیردارانہ سوچ اور مفاد پرستی کو ختم کرنے کے مشن کو مکمل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدرو ایم این اے چوہدری محمد اشفاق ، جدہ میں سینٹرل انفارمیشن سیکرٹری انجینئر افتخار چوہدری کی رہائش گاہ پر حاجی سیف اللہ طاہر مغل، عبداللہ رحمان، پروفیسر راشد علی، عدنان فاروقی، فرخ رشید، زاہد محمود اعوان، ڈاکٹر عمران یوسف، محمد احمد بشیر، ریاض بڈانی، حافظ شکیل افتخار، عمیر عابد اور ارشاد خان و دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes