افغانستان پاکستان پر الزامات کے بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دے،کورکمانڈرزکانفرنس

Published on June 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments
راولپنڈی(یوا ین پی) کور کمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردی ، انتہاپسندی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا جبکہ کانفرنس میں پاک فوج کیطرف سے مادر وطن کا ہر خطرات کی صورت میں بھرپور دفاع کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے ترجمان پاک فوج کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں افغانستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں خطے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان پر محض الزام تراشی کے بجائے افغانستان کو اپنے اندرونی ، معروضی حالات کا جائزہ لینا چاہیے افغانستان از خود حقیقی مسائل کی نشاندہی کر کے انہیں حل کرے جبکہ کانفرنس میں کابل دھماکوں کے بعد پاکستان کو افغان حکام کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور قرار دیا گیا کہ یہ دھمکیاں اور الزامات بے بنیاد ہیں کانفرنس میں افغان بم دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پر افغان عوام اور افغان فورسز سے اظہار یکجہتی بھی کیا گیا اور اس عزم کا پھر اعادہ کیا گیا کہ پاکستان افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا ۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy