مسلم لیگ (ن) نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر فائدہ اٹھانے کی کوشش کی

Published on June 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

اسلام آباد: (یوا ین پی)  پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر فائدہ اٹھانے کی کوشش کی‘ اب ن لیگ جے آئی ٹی کے بائیکاٹ کی کوشش کر رہی ہے۔ کیس میں ابھی ٹرائل شروع نہیں ہوا تفتیش ہو رہی ہے۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راہنماء تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 183 کے تحت پانامہ کیس سنا اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی مسلم لیگ ن کو جے آئی ٹی کو جواب نہیں دے سکی ہے ن لیگ جے آئی ٹی کے بائیکاٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے سپریم کورٹ اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر فائدہ اٹھانے کی کوشش کی‘ اشتعال انگیزی طے شدہ منصوبے کے تحت ہو رہی ہے ن لیگ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme