فاتحہ خوانی کے لیے دربارپر جانے والی 16سالہ لڑکی سے 2ملزمان کی زیادتی

Published on June 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 743)      No Comments


سیالکوٹ(عبدالکریم سیال۔۔۔یو این پی)فاتحہ خوانی کے لیے دربارپر جانے والی 16سالہ لڑکی سے 2ملزمان کی زیادتی وڈیوبنا کر دوستوں کو شیئر۔تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے مطابق موضع میراں پنڈی کے رہائشی محمد اعظم ولد رحمت علی کی 16سالہ بیٹی تنزیلہ جو کہ اپنے گاؤں کے قریب واقع دربار پر فاتحہ خوانی کے لیے گئی وہاں پر موجود 2 ملزمان شاہدرضا ولد محمد جاوید سکنہ جمال پور ،عاطف ولد شوکت سکنہ میراں پنڈی نے زبردستی زنا بالجبرکرنے سمیت وڈیوبھی بنا کر دوستوں واٹس اپ پر شیئر کرنے پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شہری کو بوگس چیک دینے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج
سیالکوٹ(عبدالکریم سیال۔۔۔یو این پی)شہری کو بوگس چیک دینے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے موضع کوٹ دڑاں کے رہائشی شہری غلام باری ولد سید احمد کو3لاکھ 50ہزار روپے کا بوگس چیک دینے پر ملزم وسیم اختر ولدرشید احمد سکنہ ڈھلم غازی کے خلاف تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج رکرلیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes