کھاریاں مین بازار کی تاجر برادری نے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بلاک کردی۔ پولیس اور انتظامیہ بے بس۔

Published on September 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 842)      No Comments

587
گجرات(محمد آصف) کھاریاں مین بازار کی تاجر برادری نے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بلاک کردی۔ پولیس اور انتظامیہ بے بس۔کھاریاں شہر میں گزشتہ دنوں لیبیا جیولرز میں دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر تاجر برادری نے وائس چیئرمین چوہدری عتیق الرحمن کی قیادت میں بھر پور احتجاج کے طور پر جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا۔ مشتعل ہجوم نے عین سڑک پر ٹائر جلائے اور دونوں طرف کی ٹریفک کو بلاک کر دیا۔ پولیس اور انتظامیہ صورت حال کو کنٹرول نہ کر سکی اور تماشائی بنی رہی۔ دور سے آنے اور جانے والے مسافروں کیلئے شدید مشکلات پیدا ہو گئی ۔ ٹائروں کو آگ لگائی گئی جس سے دھویں کے بادل دور دور تک دکھائی دئے۔ اس موقعہ پر مین بازار کی ٹرید یونین کے وائس چیئرمین چوہدری عتیق الرحمن نے خبر دار کیا دن دیہاڑے کروڑوں روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ کاروباری حضرات عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ تمام تر سیاسی دباؤ سے بالا تر ہو کر فرار ہونے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ یاد رہے کہ کھاریاں شہر کے مین بازار میں ملک پلازہ میں واقع صرافہ کی ایک بڑی دوکان میں دن دو بجے نامعلوم ملزمان بڑی تعداد میں داخل ہوئے۔ انہوں نے ہوائی فائرنگ کی اور دوکان میں گھس کر بیس منٹ تک واردات کرتے رہے۔ جبکہ جائے وقوعہ سے پولیس تھانہ کا راستہ صرف دو منٹ کا ہے۔ کروڑوں روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر تنگ گلیوں میں فرار ہو گئے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme