اگر آپ کا پیٹ خراب ہوجائے تو بالکل بھی پریشان نہ ہوں، سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ اس بیماری کا ایسا شاندار فائدہ بتادیا کہ آئندہ آپ پیٹ خراب ہونے پر خوش ہوا کریں گے

Published on June 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments


نیویارک (یو این پی) کسی کا پیٹ خراب ہو جائے تو اسے جان کے لالے پڑ جاتے ہیں کہ بے ہودہ بیماری سے نقاہت و کمزوری الگ اور بے وجہ کی بھاگ دوڑ الگ۔ لیکن اب سائنسدانوں نے پہلی بار اس بیماری کا ایسا شاندار فائدہ بتا دیا ہے کہ آئندہ آپ اپنا پیٹ خراب ہونے پر پریشان نہیں بلکہ خوش ہوا کریں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بریگھم اینڈ وومنز ہسپتال ، بوسٹن، میساچوسٹس کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”ڈائریا کی بیماری لاحق ہونے کا ایک خاص مقصد ہوتا ہے۔ یہ بیماری کئی طرح کی انفیکشنز سے بچانے کے لیے انسان کو لاحق ہوتی ہے۔“سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے ہیں۔ انہوں نے چوہوں کو ڈائریا کی بیماری میں مبتلا کیا اور پھر ان میں اس کے اثرات کا تجزیہ کیا۔ سائنسدانوں نے دیکھا کہ ”ڈائریا میں مبتلا ہونے سے چوہوں کی انتڑیوں کی دیوار (Intestinal wall)میں کئی انتہائی باریک سوراخ ہو جاتے ہیں جن سے اضافی پانی نکل کر آنتوں کی طرف جانا شروع ہو جاتا ہے۔ درحقیقت کئی طرح کے بیکٹیریا ان سوراخوں سے چھن کر پانی کے ساتھ جسم سے خارج ہو جاتے ہیں جو بصورت دیگر کئی طرح کی انفیکشنز کا باعث بن سکتے ہیں۔“ تحقیقاتی ٹیم کے رکن ڈاکٹر جیرالڈ ٹرنر کا کہنا تھا کہ ”ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ڈائریا کو بیماری کہیں یا کچھ اور، کیونکہ یہ انسان کو نقصان نہیں بلکہ فائدہ دیتی ہے۔ جب انسان سفر میں ہو اور کھانے پینے میں احتیاط نہ ہو سکے، آلودہ پانی یا ناقص خوراک کھالے تب یہ بیماری لاحق ہوتی ہے۔ جو اس آلودہ پانی و ناقص خوراک میں موجود خطرناک بیکٹیریا کو جسم سے نکال دیتی ہے۔“

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog