نواز شریف اور عمران خان دونوں نا اہل ہوں گے اور گھر جائیں گے

Published on June 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments


سکھر:(یو این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کے ایک جیسے کیسز ہیں دونوں نا اہل ہوں گے اور گھر جائیں گے، ہم پر الزامات لگانے والے پہلے اپنی جان چھڑائیں، ہفتے کے روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پانامہ کیس میں جے آئی ٹی اپنا کام کر رہی ہے، میاں صاحب کبھی جے آئی ٹی پر الزامات لگاتے ہیں اور کبھی پیپلز پارٹی پر الزامات لگاتے ہیں، شہباز شریف اداروں پر الزامات لگا کر ادروں کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا پیپلز پارٹی پر الزامات لگانے والے پہلے اپنی جان چھڑائیں، انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس اور میاں صاحب کے اثاثوں کا سب کو پتہ ہے، خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی خارجہ پالیسی قطعا ناکام ہے، سعودی عرب اور قطر دونوں ہم سے ناراض ہیں، پاکستان کے لئے اس وقت سب سے اہم عرب ممالک کا اتحاد ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ قطر کے پاکستان سے اہم تعلقات ہیں، قطر نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، قطر نے مشکل وقت میں میاں نواز شریف کو خط بھی دے دیا ہے، نواز شریف کے پاس جے آئی ٹی کو پیش کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے، قطری خط اور باقی دستاویزات کا پہلے کوئی ذکر نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ کہیں سے ڈور ہل رہے ہے تو وزیر اعظم قومی قیادت کو اعتماد میں لیں، قومی قیادت کو بتایا جائے کہ ڈور کون ہلا رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کے کیسز ایک جیسے ہیں دونوں نا اہل ہو سکتے ہیں اور گھر جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes