پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

Published on September 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 610)      No Comments

Pak-vs-Eng
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا
مانچسٹر (یو این پی)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ (آج) بدھ کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ (آج) کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اب تک ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ٗدونوں ٹیموں کے مابین 2006 سے لے کر 2015 تک 13 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے تین میچز میں کامیابی حاصل کی ٗ انگلینڈ کی ٹیم نے 9 میچز جیتے اور ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ انگلینڈ کی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے مابین اب تک چار ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے ایک میں پاکستان کی ٹیم نے فتح حاصل کی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز میں کامیاب رہی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes