شاہینوں سے بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست ،بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

Published on June 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 726)      No Comments

لاہور/لندن/ نئی دہلی (یو این پی)  پاکستانی شاہینوں نے بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کر لی۔ پاکستان میں جشن ، انڈیا میں صفِ ماتم بچھ گئی ۔پاکستان کے کئی حصوں میں آتش بازی کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرکے بھی خوشی  کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں کوہلی کا ریکارڈ کام آیا نہ ہی گرتی دیواروں کو روہت شرما سہارا دے سکے، دھونی اور یوراج کے داؤ پیچ بھی سورماؤں کے لئے کچھ نہ کرسکے،

888

شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔پاکستان نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی، انڈین بلے بازوں ، باؤلرز اور فیلڈرز کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے شاہینوں نے کوہلی الیون کو 180 رنز سے ریکارڈ اور تاریخی شکست دے دی، پاکستان نے اس سے قبل بھارت کو اس کے گھر نئی دہلی میں 2005 میں 159 رنز سے شکست دی تھی اورآج کی شکست بھارت کو سب سے بڑی شکست ہے۔ملک بھر میں شاہینوں کی فتح پر جشن منایا جا رہا ہے،

777

محمد عامر اور حسن علی نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا، جبکہ فخر زمان نے 114 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے339رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 158 رنز پر آئوٹ ہو گئی

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes