کراچی (یوا ین پی) ماہر فلکیات نے اتوار کو ملک کے بیشتر حصوں میں عید کا چاند نظرآنے کی پیش گوئی کر دی۔تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اتوار کو عید کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں اس لیے عید پیر کو ہوسکتی ہے۔ عید کے چاند کو پیدا ہوئے اتوار کو مغرب تک 36 گھنٹے ہوچکے ہوں گے۔ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے چاند کی عمر 36 گھنٹے ہونے کے باعث یہ آسانی سے نظر آسکتا ہے، عید کا چاند اتوار کو غرب آفتاب کے بعد 8 بجے تک دیکھا جاسکے گا، ملک کے جس حصے میں موسم صاف ہوگا وہاں چاند باآسانی دیکھے جانے کے امکانات ہیں۔