ٹھٹھہ سول ہسپتال مکلی میں طبی امداد نہ ملنے سے دس ماہ کی معصوم بچی تڑپ تڑپ کر جاں بحق

Published on June 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ سول ہسپتال مکلی میں طبی امداد نہ ملنے سے دس ماہ کی معصوم بچی تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگئی ورثا کا ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام 
ضلع کی مین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر سول ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں تیز بخار میں مبتلا گجو کی رہائشی دس ماہ کی معصوم بچی سبین ولد اسلیم میمن کو طبی امداد کیلئے لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اور عملے کی جانب سے بچی کوطبی امداد فراہم کرنے کے بجائے انہیں کراچی ریفر کا لیٹر جاری کردیا گیا اور طبی امداد نہ ملنے سے بچی تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگئی بچی کی ہلاکت پرورثا والداسلم میمن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹر وں پر مبینہ طور پر طبی امداد فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا گیا واضع رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کی تمام سرکاری ہسپتال این جی اوز مرف کو کروڑوں روپے فنڈز سمیت حوالے کرنے کے باوجود سرکاری ہسپتال میں طبی ایمرجنسی سہولیات کا فقدان تشویشناک مریضوں کاعلاج کرنے کے بجائے کراچی حیدرآباد کا ریفر لیٹر جاری کردیا جاتا ہے یا وہ ہسپتال میں دم توڑ دیتے ہیں ہسپتال میں ایمرجنسی سہولیات کا تاحال کوئی انتظام نہیں ہے اور معمولی بخار میں مبتلا بچی کی ہلاکت ہسپتال انتظامیہ کیلے ایک سوالیہ نشان ہے مرف این جی اوز بھی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہسپتال میں تجرے کار ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا بھی شدید فقدان ہے نا تجرے کا ر ڈاکٹر ز انسانی زندگیوں سے کھیل رہی دوسری جانب ضلع ٹھٹھہ کے سیاسی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ،صوبائی وزیر صحت ،سیکریڑی صحت ،ڈی جی ہیلتھ اور دیگر سے نوٹس لینے کا اعلان کیا دوسری جانب ضلع کے سیاسی سماجی حلقوں عید کے بعد احتجاج تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مختلف سرکاری دفاتر کے افسران اور عملے نے اپنے دفاتر میں ڈیرے ڈال لئے
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)جون کلوزنگ میں ٹھٹھ کے مختلف سرکاری دفاتر کے افسران اور عملے نے اپنے دفاتر میں ڈیرے ڈال لئے ۔ رات گئے تک کام جاری کروڑوں روپے کے بل جاری ، کروڑوں روپے کے بلز بھاری کمیشن پر پاس ہونے کی اطلاعات تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی جون کلوزینگ کے موقع پر محکمہ ہائے ویز ، ایجوکیشن ورکس ڈپارٹمنٹ کے افسران اور ٹینڈر کلارک اور عملے نے کروڑوں روپے کے بلز پاس کرانے کیلئے محکمہ خزانہ ٹھٹھہ پرڈیرے جمالئے ہیں ، دچوبیس گھنٹوں کے دوران محکمہ خزانہ کے افسران بھی آفیس میں موجود رہتے ہیں ، اس سلسلے میں خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بڑے پیمانے پر ہائے وے اور ایجوکیشن ورکس ڈپارٹمنٹ ٹھٹھہ جعلی بلز پاس کرانے کیلئے خزانہ آفیس ٹھٹھہ میں بھاری کمیشن بھی دی جارہی ہے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بی آئی ایس پی کے نام پر نجی سم کمپنی کی جانب سے غریب عورتوں کو بیوقوف بنانے کا کام جاری
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ شہر میں بی آئی ایس پی کے نام پر نجی سم کمپنی کی جانب سے غریب عورتوں کو بیوقوف بنانے کا کام جاری،غریب عورتوں سے پیسے لیکر پیسے آنے کے جھوٹے دلاسہ دیا جانے لگا، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں موباےْل سمز کی نجی کمپنی موبیلنک کی فرنچاےْز کی جانب سے ٹھٹھہ ضلع کی غریب عورتوں کو بی آئی ایس پی کی قسط موبیلنک کی سم میں آنے کے جھوٹے دلاسے دیکر اپنے کمپنی کے سم کے ٹارگیٹ پورا کرنے کے لیےْ عورتوں سے انگھوٹے لگاےْ جارہیں ہیں ،جبکے ٹھٹھہ شہر میں موبیلنک کی دوسری فرنچاےْز ہونے کے باوجود وہاں پر ایسی کوئ سمز نہیں دی جارہی ہیں ، غریب عورتوں سے پوچھنے پر عورتوں نے بتایا کے ہمیں بی آئی ایس پی میں قسط آنے کا کہے کر سمز دی جارہیں ہیں،یاد رہے کے پی ٹی اے کی جانب سے بھی کوئ بھی تصدیق نہیں ہوپائ ہے،جبکے دوسری جانب پولیس نے مکمل خاموش اختیار کی ہوئ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog