فیس بک لائکس کیلئے بچے کی جان خطرے میں ڈالنے والا باپ گرفتار

Published on June 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments


 الجزائر سٹی: (یو این پی)افریقی ملک الجزائر کی عدالت نے فیس بک پر لائکس حاصل کرنے کے لیے بچے کی جان خطرے میں ڈالنے والے باپ کو دو برس قید کی سزا سنادی۔یو این پی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے بچے کو عمارت کی 15 ویں منزل سے لٹکا کر اس کی تصویر فیس بک پر لگادی اور ساتھ یہ بھی لکھ دیا کہ اگر اس تصویر پر ایک ہزار لائکس نہیں ملے تو وہ بچے کو نیچے پھینک دے گا۔یہ تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا کے دیگر صارفین آگ بگولہ ہوگئے اور انہوں نے حکام سے اس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ شروع کردیا  جس کے بعد پولیس نے گزشتہ روز اس شخص کو گرفتار کرلیا جب کہ عدالت نے اس پر بچے کی جانب کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دو برس قید کی سزا سنادی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy