رواں مالی سال کے دوران نجی شعبہ کو جاری قرضوں کی شرح میں110 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک آف پاکستان

Published on June 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

 
اسلام آباد (یو این پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ء کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو جاری کردہ قرضوں کی شرح میں110 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں یکم جولائی 2016ء تا 2جون 2017ء کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ اور صارفین کو525.1 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فراہم کردہ قرضوں کا حجم 249.6 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ اور انفرادی صارفین کو جاری کئے گئے قرضہ جات کی شرح میں110.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اورکم شرح سود کے باعث قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ملک میں کاروباری ماحول کی بہتری اور ترقی بھی اس حوالے سے معاون ثابت ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes