ہمیں پنجاب کی عوام کو ویکسینیٹ کر کے محفوظ بنانا ہے،ڈاکٹریاسمین راشد

Published on December 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments


ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ویکسی نیشن کا عمل دس جنوری تک جاری رہے گا
لاہور(یواین پی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ویکسی نیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے، ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران 100 فیصدہدف کو حاصل کیاجائے گا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اقبال ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی جوہرٹاؤن میں نئے ویکسی نیشن مرکزکا افتتاح کردیا۔ اراشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی عوام کو گھرگھرجاکران کی دہلیزپرویکسی نیشن کی سہولت فراہم کررہے ہیں،ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ویکسی نیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران روزانہ کی بنیادپر آٹھ لاکھ سے زائد افرادکوویکسینیٹ کیاجارہا ہے،نان ویکسینیٹڈ افراد جلدازجلداپنے آپ کو ویکسینیٹ کروائیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ہمیں پنجاب کی عوام کو ویکسینیٹ کرکے کوروناسے محفوظ بناناہے، الحمداللہ پنجاب ویکسی نیشن کے حوالہ سے سب سے زیادہ عوام کو ویکسی نیٹ کرنے والاپہلا صوبہ بن چکا ہے، ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ویکسی نیشن کا عمل دس جنوری تک جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog