بورے والا کی تاریخ کاانوکھا واقعہ ،ٹی ایچ کیوسے گونگی بہری زیچہ کی گود سے نومولود بچہ اغوا

Published on June 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 974)      No Comments

nom
ایم ایس ڈاکٹر رانا محمد اکرم نے ملوث عملہ کے خلاف سخت سے سخت کا روائی کی یقین دہانی کرائی ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ
بورے والا ( یو این پی)ٹی ایچ کیو بورے والا سے گونگی بہری زیچہ کی گود سے نومولود بچہ اغوا، ورثہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا مین گیٹ بند کر کے شدید احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لے کر اس انسانیت سوز حرکت میں ملوث عملہ کے خلاف قانونی کار وائی کامطالبہ۔ تفصیل کے مطابق مکان نمبر 4 گلی نمبر5 شاہ فیصل کالونی کے رہائشی محنت کش راشد ندیم نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو در خواست گذاری کہ میری اہلیہ ناز یہ شاہین جوگونگی اور بہری ہے بچے کی پیدائش کے سلسلہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر بورے والاگئی اور اس کو ایمرجنسی وارڈ میں داخل کر لیا گیادوران حمل الٹراساونڈ بھی کیا گیا اور دو بچوں کی تصدیق کی گئی اور ہسپتال کے عملہ نے بھی دو بچوں کی تصدیق کی مگر جب نارمل ڈلیوری ہوئی تو ہمارے سپرد ایک بچی کر دی گئی اور دوسرہ بچہ ہسپتال کے عملہ نے جن میں لیڈ ی ڈاکٹر امبرین بھی ملوث ہے ساز باز سے اغوا کر وا دیا گیا ہم نے عملہ سے باز پرسش کی تو ہماری آنکھوں میں دھول جھول دی گئی اور ہمیں ہمارا بچہ دینے سے انکاری ہو گئے ،اس طرح ٹی ایچ کیو کے عملہ نے غیر قانونی انسانیت سوز حرکت کرکے گونگی بہری ممتا سے بچہ چھین کر سخت زیادتی کی ہے ملوث عملہ کے خلاف انکوائری کر کے ان کے خلاف قانونی کار وائی کی جائے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اس سلسلہ میں جب ایم ایس ڈاکٹر رانا محمد اکرم سے ان کا موقف جانا تو انہوں نے کہا کہ ملوث عملہ کے خلاف سخت سے سخت کا روائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes