اسلام آباد ہائی کورٹ کا 24 تا 28 جون عید تعطیلات کا اعلان

Published on June 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا، اعلان کے مطابق عدالتِ عالیہ، تمام سیشن اور سول عدالتیں مؤرخہ 24 جون سے 28 جون تک عید کی چھٹیاں منائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ رجسڑار اسلام آباد ہائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد کی عدالتِ عالیہ، تمام سیشن اور سول عدالتیں مؤرخہ 24 جون سے 28 جون تک بسلسلہ تعطیلاتِ عیدالفطر بند رہیں گی۔ چھٹیوں کا اعلان گزشتہ روز منگل کو کیا گیا جس کے مطابق چار روزہ عدالتی چھٹیوں کا آغاز رواں ہفتے کو سینیچر کے روز ہو گا جبکہ اگلے ہفتے بدھ کے دن یہ اختتام پزیر ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog