تحریک انصاف ن لیگ کی بڑی وکٹ گرانے کو تیار

Published on July 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)  ہری پور میں ن لیگ کو بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایوب خاندان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ عمران خان 8 جولائی کو ہری پور جائیں گے جہاں پر مشرف دور میں وزیر رہنے والے سابق وزیر خزانہ عمر ایوب خان اور سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کر باضابطہ عمران خان کے قافلے میں شامل ہو جائیں گے۔ ایوب خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرف دور میں مسلم لیگ سے بے وفائی کرنے والے سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب اور ان کے فرزند عمر ایوب خان مشرف دور میں بھی اپنے حلقہ این اے 19 کے لیے کوئی بھی بڑا میگا پروجیکٹ نہیں لا سکے بعد ازاں مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے اور ہری پور کے حلقہ این اے انیس سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اپنے سیاسی روایتی مخالف حریف اور پی ٹی آئی کے موجودہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر راجہ عامر زمان کے خلاف الیکشن لڑا اور شکست کھائی، دھاندلی کے الزامات پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس پر سپریم کورٹ نے حلقہ این اے انیس سے دوبارہ الیکشن کے احکامات جاری کیے تھے ضمنی انتخابات میں بھی پارٹی نے عمرا یوب خان کو نظر انداز کر کے ایک نوجوان بابر نواز خان کو ٹکٹ دے دیا۔ عمران خان اور ان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی الیکشن مہم میں حصہ لینے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر راجہ عامر زمان پچاس ہزار ووٹوں سے شکست کھا گے اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے بابر نواز خان بھاری اکثریت کے ساتھ اسمبلی میں کم عمر ترین رکن قومی اسمبلی بن گے 2018ء کے انتخابات کے لیے بھی پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور صوبائی صدر انجیئر امیر مقام جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی نے بابر نواز خان کو جلسہ عام میں ٹکٹ کنفرم کرنے کی نوید بھی سنا دی تھی عمر ایوب خان آئندہ الیکشن میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیاد ت سے ناراض تھے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف آصف کرمانی خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر اعلی قیادت سے ملاقات کرکے ان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے تھے مگر پارٹی کی جانب سے آئندہ الیکشن کے لیے ٹکٹ دینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی گئی جس پر دلبرادشتہ کواپنے کزن وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کے مشیر اکبر ایوب خان او ر ان کے بھائی یوسف ایوب خان سے مشاورت کے بعد عمران خان سے رابطوں کا سلسلہ تیز کرکے عمران خان کے ویثرن سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا عمران خان ہفتہ 8جولائی کا دورہ ہری پور آمد متوقع ہے جہاں عمر ایوب سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب عمران خان کے ہمراہ باقائدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes