پنجاب بھر میں غیر قانونی سلاٹرنگ روکنے کیلئے بھرپور مہم چلانے کی ہدایت

Published on May 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments


بوریوالہ(یوا ین پی) پنجاب بھر میں غیر قانونی سلاٹرنگ روکنے کیلئے بھرپور مہم چلانے کی ہدایت۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے بوریوالہ سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کو ہدایت کی کہ سلاٹر ہاؤسز کے امور کو ایک متعلقہ محکمے یا ادارے کے پاس یکجا کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور غیر قانونی سلاٹرنگ روکنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے۔ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ اور ایسے مویشی پال کاشتکار جن کے جانور مر جائیں، انہیں معاوضے کی ادائیگی کیلئے بزنس ماڈل کی بھی اجازت دے دی گئی ہے ۔حکومت نے ہدایت کی ہے کہ سلاٹر ہاؤسز میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے اور سلاٹر ہاؤسز کی باقاعدگی سے انسپکشن کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں سلاٹر ہاؤسز کی جیو میپنگ کا کام 7 روز میں مکمل کیا جائے حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی حکومت نے متعلقہ حکام کوہدایات جاری کردی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes