مریم نوازکی جے آئی ٹی میں پیشی پراعترض کرنیوالے ماضی میں بینظیر بھٹو کو بلاتے رہے ہیں،عمران خان

Published on July 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 628)      No Comments


چترال/دروش(یو این پی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہوگئے یہ لوگ چوری کر کے مظلوم شکل بنا کر تاثر دیتے ہیں، چھوٹے چور نہیں بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے سے کرپشن رکتی ہے ،ملک پر اللہ تعالی کا بہت بڑا کرم ہونیوالا ہے، پہلی بار بڑے ڈاکوں کا احتساب ہو رہا ہے، مریم نوازکی جے آئی ٹی میں پیشی پراعترض کرنے والے یہ بھول گئے ہیں کہ وہ ماضی میں بینظیر بھٹو کو بلاتے رہے ہیں، (ن)لیگ کہتی ہے کہ بچے کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر جاری ہوئی ، جسے بچہ کہتے ہیں وہ 45 سال کا ہے اور اس کے بھی 7 بچے ہیں، پاناما کیس سے پاکستان کی تاریخ بدل رہی ہے، یہ ہے نیا پاکستان،جہاں طاقتور اور کمزور قانون کی نظر میں برابر ہوں گے بننے جاری رہاہے،خیبرپختونخوا میں اب تک 200 سے زیادہ چھوٹے پن بجلی گھربنا چکے ہیں ، 2 ہزار 900 میگا واٹ پن بجلی پلانٹ کی فیزیبلیٹی بھی تیار کرلی ہے، پانی سے بجلی بنانے پر خرچا اور آلودگی دونوں کم ہوتے ہیں، چین میں کوئلے کے پاور پروجیکٹ بند، یہاں کھولے جا رہے ہیں، بھاشا ڈیم پر پہلے کام ہوجاتا تو پنجاب کے لوگوں کا گرمی میں برا حال نہ ہوتا جبکہ تختی لگا کر یہ کہنا کہ ہم نے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے یہ عوام سے دھوکا ہے۔ چترال کے علاقے دروش میں 69 میگاواٹ کے پیداواری صلاحیت کے حامل لاوی پن بجلی کے منصوبے کاافتتاح کرنے کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانی کی عدم فراہمی اور بجلی پاکستان کے دو بڑے مسئلے ہیں، ملک میں درآمد شدہ تیل سے بجلی بنائی جارہی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو بجلی کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے، اسی طرح کوئلے سے بننے والی بجلی سے آلودگی ہوتی ہے جب کہ پانی سے بننے والی بجلی سے آلودگی نہیں ہوتی، چین نے کوئلہ سے بننے والے 16 پاور پراجیکٹ بند کردیے ہیں، پاکستان کے ہرمسئلے پر پیچھے کرپشن ہے، ہمارے حکمران اپنے کمیشن کے لیے کوئلہ اورفرنس آئل کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر مسئلے پر پیچھے کرپشن ہے، بڑے بڑے مگر مچھوں کو پکڑنے سے چوری رکتی ہے، ملک پر اللہ تعالی کا بہت بڑا کرم ہونے والا ہے، پاکستان کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے، ملک میں پہلی بار بڑے بڑے ڈاکوں کا احتساب ہورہا ہے، نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہوگئے، یہ لوگ چوری کر کے مظلوم شکل بنا کر تاثر دیتے ہیں کہ ہم پر ظلم ہورہا ہے،اب مریم نواز جے آئی ٹی میں آرہی ہیں، مسلم لیگ (ن)کو جے آئی ٹی میں مریم سے سوال کرنے پر اعتراض ہے، جنہیں مریم کی پیشی پر اعترض ہے ، وہ یہ بھول گئے ہیں کہ ماضی بینظیر بھٹو کو بلاتے رہے ہیں۔ (ن)لیگ کہتی ہے کہ بچے کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر جاری ہوئی ، جسے بچہ کہتے ہیں وہ 45 سال کا ہے اور اس کے بھی 7 بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی تعمیر میں مرداورخواتین دونوں اپنا کرداراداکرتے ہیں۔ گندے پانی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندے پانی سے بچوں کی زیادہ ہلاکتیں پاکستان میں ہوتی ہیں، پانی لینے کے لئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ پینے کا صاف پانی فراہم کرے، ترقیاتی بجٹ لاہور پر خرچ ہوتا جہاں پینے کا صاف پانی نہیں، کراچی میں کرپٹ ٹینکر مافیا پیسے بنا رہا ہے، ڈی آئی خان اور کرک میں بھی صاف پانی نہیں ہے، ریاست کی ذمے داری ہے کہ پینے کا صاف پانی فراہم کرے،تعلیم، صحت، ہسپتال اور پولیس کا نظام ریاست کا بنیادی کام ہے۔عمران خان نے کہا کہ قرضے واپس کرنے کیلئے پوری قوم پر ٹیکس لگایاجاتا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو بجلی کی قیمت بڑھ جاتی ہے، سو روپے کے کارڈ پر آپ کو 35 روپے کا ٹیکس دینا پڑتا ہے، اگربجلی یہاں بنے گی توکوئی قرضہ نہیں لینا پڑے گا، آلودگی سے اوسطا گیارہ سال کی زندگی کم ہوتی ہے جب کہ چین نے کوئلہ سے بننے والے 16پاورپراجیکٹ بند کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار 900 میگا واٹ ہائیڈل بجلی پلانٹ کی فیزیبلیٹی بھی تیار کرلی ہے، اب تک 200 سے زیادہ مائیکرو ہائیڈل منصوبے بنا چکے ہیں، 1000 سے زائد چھوٹے چھوٹے ہائیڈل منصوبے بنانے ہیں، بھاشا ڈیم پر پہلے کام ہوجاتا تو پنجاب کے لوگوں کا گرمی میں برا حال نہ ہوتا جبکہ تختی لگا کر یہ کہنا کہ ہم نے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے یہ عوام سے دھوکا ہے۔ کے پی کے پولیس کے حوالے عمران خان نے کہا کہ جیسی پولیس خیبرپختونخوا کی ہے ویسے پورے ملک میں کہیں نہیں، اس سال کے آخرتک خیبرپختونخوا میں نو ہزار ڈاکٹرز ہوں گے۔ کے پی کے میں جتنے ہم درخت لگائیں گے موسم میں گرمی نہیں ہوگی اور سیلاب نہیں آئیں گے، شجرکاری چترال کے لیے بے حد ضروری ہے اورہم نے 80 کروڑ درخت تین سال میں لگائے ہیں۔ قبل ازیں عمران خان نے 69 میگاواٹ کے لاوی پن بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ بجلی گھر بائیس ارب روپے کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes