جنوبی پنجاب کے 3 ڈویژنوں میں ملازمتوں کا کوٹہ بحال کرنے کی منظوری

Published on May 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

لاہور(یو این پی) پنجاب کابینہ کے اجلاس میں جنوبی پنجاب کے 3 ڈویژنوں میں ملازمتوں کا کوٹہ بحال کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ شہباز شریف کہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح اور ترقی بے حد عزیز ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے 3 ڈویژنوں میں ملازمتوں کا کوٹہ بحال کرنے کی منظوری دے دی گئی۔بہاولپور، ملتان اور ڈیڑہ غازی خان ڈویژنوں کیساتھ بھکر اور میانوالی کے اضلاع کا سرکاری ملازمتوں میں 20 فیصد کوٹہ ہو گا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بے مثال اقدامات کیے ہیں۔ 31 فیصد آبادی کے مقابلے میں 36 فیصد وسائل کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes