مریم نواز کی’’ پیشی ‘‘پر پورے پنجاب میں ڈنڈے اور لاٹھیاں تقسیم کی جارہی ہے، شیخ رشید

Published on July 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments


مجھے یقین ہے مریم نواز کے جعلی دستخط بھی وزیر خزانہ نے استعمال کئے، نوازشریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتا ہوں
لاہور(یو این پی) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے مریم نواز کے جعلی دستخط بھی وزیر خزانہ نے استعمال کئے، نوازشریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’بدھ کو‘‘ ایک صاحبزادی جے آئی ٹی میں پیش ہونے جارہی ہے، پورے پنجاب میں ڈنڈے اور لاٹھیاں تقسیم کی جارہی ہیں، قانون اورچوروں کیدرمیان لڑائی ہے، جو خود کوجمہوریت کے چیمپئن کہتے ہیں، انہی سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔شیخ رشید نے کہا اسحاق ڈار دستاویزات میں ردو بدل کے ماہر ہیں، مجھے یقین ہے وزیرخزانہ نے مریم نوازکے جعلی دستخط بھی استعمال کئے، اسحاق ڈار بہت غصے میں ہیں،میں انہیں منشی کہتا ہوں، اسحاق ڈارنے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو بھی غلط دستاویز دیے تھے، صرف یہ بتادیں کہ یہ مال کہاں سے آیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتا ہوں، جس اسمبلی کی بات کی جاتی ہے وہاں میرااسپیکرہی نہیں کھلتا، چار بار نوازشریف کو شکست دیکر اسمبلی میں پہنچا ہوں، جس کسی نے کرپشن کی اللہ نے اس کی اولاد کو سزا دی، بدقسمتی سے آپ پر8،8کروڑ کے فلیٹوں کے کیس بن گئے ہیں۔پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ شریف برادران نے اداروں کو تباہ کیا، شریف برادران کی30فیکٹریاں بن گئیں، غریب کو نوکری نہیں مل رہی، نوازشریف نیخود کہا کوئی پاگل ہوگا جو دولت اپنے نام پر رکھے گا، جمہوریت کی تباہی کے ذمہ دار نوازشریف ہوں گے، کیا ن لیگ میں کوئی ایسا نہیں جسے یہ وزیراعظم نامزد کردیں۔شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان کی مرضی کے بغیرڈی ایس پی تھانے میں نہیں لگتا، وکلا کوکرائے کے غنڈوں کے خلاف میدان میں آنا ہوگا، موجودہ حکومت چاہتی ہے کوئی آمر آئے اور نظام کو لپیٹ دے، ، گوادر میں پانی کا پلانٹ لگنا تھا اس منصوبے میں رکاوٹ آگئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ 5ججز نے عدلیہ کا وقار بلند کیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کو ئی مثال نہیں ملتی، سپرسکس بنچ کو دبئی کے ذریعے خریدنے کی کوشش کی اورتوڑنے کی کوشش کی۔خاتون ماہین فاطمہ کے بیان کے حوالے سے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماہین فاطمہ نے رپورٹ سمٹ کرائی کہ ایس ای سی ی کے چیئرمین نے بیان دلوانے کی کوشش کی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کو قطری دربار میں پیش نہیں ہونا چاہیے، ملک کا وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوسکتا ہے تو قطری کیوں نہیں، ججز نے کہا کہ قطری خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy