عوام کیک پر ٹوٹ پڑے،شاہ محمود قریشی بڑی مشکل سے عوام کے جم غفیر سے نکلے

Published on February 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments


ملتان ( یواین پی) قوم اس قدر عجلت پسند ہے کہ ان کے صبر کا اگر امتحان لینا ہو تو کسی چوک پر ٹریفک سگنل پر رکے عوام کو دیکھیں،کسی شادی بیاہ پر کھانا کھلنے کے منظر کو دیکھیں،یا پھر قومی ایوان میں بیٹھے ملک بھر کے چنیدہ لوگوں کے رویہ کو دیکھ کر بھی معاشرے کی اجتماعی صورت حال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارا شمار تھرڈ ورلڈ ممالک میں کیوں ہوتا ہے؟سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جو کہ ملتان کی ہے۔ویڈیو میں ایک بہت بڑا کیک دیکھا جا سکتا ہے جسے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاٹتے ہیں۔عوام کا اس قدر رش ہے کہ تل دھرنے کو جگہ نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی بڑ ی مشکل سے کیک کاٹ کروہاں سے نکلتے ہیں۔ان کا جانا ہوتا ہے کہ عوام کیک پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور اپنا اپنا حصہ لینے کے لیے اس قدر عجلت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ دیکھنے والے کی آنکھ حیرت میں مبتلا ہو جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题