ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان آئے گی، سری لنکن ٹیم بھی آ رہی ہے، نجم سیٹھی نے نوید سنا دی

Published on July 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی ) پاکستان سے ڈرنا چھوڑو، میدان میں آ کر مقابلہ کرو، چیئرمین پی سی بی کا بھارت کو چیلنج، ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان آئے گی، سری لنکن ٹیم بھی آ رہی ہے، نجم سیٹھی نے نوید سنا دی۔چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کئی خوشخبریاں سنا دیں، کہتے ہیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم جلد پاکستان آئے گی، ورلڈ الیون بھی پاکستان آ رہی ہے۔ نجم سیٹھی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سری لنکن ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے تعاون اور رہنمائی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy